طلال چوہدری

ملعون رشدی اور چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل ایک ہونا اتفاق نہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملعون رشدی اور چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل ایک ہونا اتفاق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی دہشتگرد کو مشورہ دیں کہ عالمی عدالتوں میں دفاع کرنے کے بجائے اعتراف جرم کرے، ریاستی دہشتگرد عالمی عدالتوں میں ریاست کے خلاف جرائم کا دفاع کر رہا ہے۔ شیخ رشید! ریاستی دہشتگرد کو آپ کی وکالت کی ضرورت نہیں، جرائم کا جواب دینا ڈنڈا نہیں ہوتا، این آر او کی فریاد سامنے آکر کریں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کس سے بات چیت، گھڑی چور، سائفر کے سازشی، 9 مئی کے مجرم سے؟ جس کے ساتھ آپ نے جینے مرنے کی قسمیں کھائی تھیں؟ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والے آج امن کی بات کررہے ہیں، سب کو پتہ ہے کون کہاں ہے لیکن شیخ رشید روپوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چارپائی کے نیچے سے نکلیں، باس کے پاس جیل جائیں، مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور میڈیا کا گلا گھونٹنے والے کہتے ہیں ڈنڈا حل نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور اس کے ملکی و عالمی سہولت کار ایجنڈا سمیت واضح ہو رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی کڑیاں کہیں نہ کہیں جاکر عالمی سہولتکاروں سے جا ملتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بچے گولڈ سمتھ کے گھر پل رہے ہیں، فنڈنگ اسرائیل اور بھارت سے ملتی ہے، یہ بھی اتفاق نہیں، جن کا پیارا ہے، ان کو بہت درد ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے