مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ پی پی سمیت کوئی بھی ناراض جماعت دوبارہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے استعفے پی ڈی ایم نے ابھی تک قبول نہیں کئے ہیں۔ پیپلزپارٹی واپس آنا چاہتی ہے لیکن اس کے لئے ہم نے کچھ شرائط رکھی ہیں جس پر بات چیت جاری ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد برقرار ہے اور عید کے بعد اس کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے، عید کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے، موجودہ پارلیمنٹ میں ان ہاﺅس تبدیلی کا کوئی آپشن نہیں، انتخابی اصلاحات کے لیے ایسی قومی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جس میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے