پاک فوج

پنجاب نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگ لیں

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے وفاق سے عام انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں فوج کی خدمات کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا جا رہا ہے، یہ فیصلہ کل وزیراعلی کی زیر صدارت ایک اہم سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبے کو ڈھائی لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے جو 51000 سے زائد پولنگ سٹیشن پر پنجاب پولیس اور دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں کی الیکشن کے دن معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 55 فیصد پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گیے ہیں، پنجاب میں 6 ہزار 600 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے