امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ائیرفورس کے چیف نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براؤن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

امریکی ایئر فورس کے چیف نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے، جبکہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے، اس لیئے یہ جس ضرورت کے لیے بنایا گیا تھا وہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے امریکی جنرل نے مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا کتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی ساختہ ایف 35 لڑاکا طیارہ دنیا کے چند بہترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے لیکن اس بیان کے بعد اس طیارے کی اہمیت کم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے