واٹس ایپ

وہ فونز جن میں یکم نومبر سے واٹس ایپ کارآمد نہیں رہے گا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے ایسے اسمارٹ فونز سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے جن میں یکم نومبر سے واٹس ایپ کارآمد نہیں رہے گا، واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے صارفین کو آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 10 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوگی۔ خیال رہے کہ آئی فون ایس ای، آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی، 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسی طرح اینڈرائیڈ 4.0.4 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز بھی یکم نومبر سے واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے۔ صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے