رینجرز

پنجاب میں پرامن انتخابات کیلئے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی

لاہور (پاک صحافت) چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے تربیت کے دوران غیر حاضر پولنگ اسٹاف کے خلاف کارروائی کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، مطلوبہ فنڈز مہیا کر دیے گئے ہیں، انتظامات میں کسی قسم کی کمی قابل قبول نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنرز انتخابات کی تیاریوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی پلان الیکشن انتظامات کے انتہائی اہم جزو ہیں، ان پر خصوصی توجہ دی جائے، پولنگ سٹیشنز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول رومز کو مزید فعال کیا جائے،انتخابی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے