ایاز صادق

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ترقیاتی تعاون 1976ء سے شروع ہوتا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 265 ملین یورو کے پروگرام 2021-27ء کا آغاز کردیا ہے، یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر برائے اقتصادی امور نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے باہمی اور دوستانہ تعلقات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ترقیاتی تعاون 1976ء سے شروع ہوتا ہے، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر نے ملاقات میں ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور فوری سیلاب کی امداد میں ڈونرز کے تعاون سے آگاہ کیا، یورپی یونین کے سفیر نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے باہمی ہم آہنگی کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد 2021ء سے 2027ء کیلئے سالانہ کثیر النوع پروگرام کا آغاز کیا گیا، یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور اقتصادی امور کے سیکرٹری میاں اسد حیا نے معاہدے پر دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے