محسن نقوی

پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی۔ لاہور میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی، مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت ہونے پر 200 افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے