رضا ربانی

شوکت ترین اور پنجاب کے وزیرخزانہ کی گفتگو خوفناک ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ شوکت ترین اور پنجاب کے وزیر خزانہ کی گفتگو خوفناک ہے، ایک شخص کی خاطر پوری قوم کے ساتھ خیانت ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت ترین اور محسن لغاری کی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ڈی ریل کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، یہ شرمناک ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اپنے لیڈر کی خاطر ملک کی معیشت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تصور کہ ایک فرد کی خاطر پاکستان کی قربانی دی جائے فسطائیت ہے۔ ان کا آئی ایم ایف سے متعلق موقف نہیں بدلا لیکن قدرتی آفات کے باعث وہ خاموش ہیں، اس قدرتی آفت میں جو اقتدار کی خاطر سیاست کرے گا تاریخ اسے نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں متحد کرنے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے