حمزہ شہباز

حمزہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ  موجودہ حکومت (پاکستان تحریک انصاف) 3 سالوں میں 58 سے زائد آرڈیننس جاری کرچکی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے۔  انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو جمہوریت  کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے میں ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت لوگوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ لیکن افسوس اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے