فیصل واوڈا

پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نہ پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے اور ناہی کے پی کے حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے، بلکہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے  عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ سر آپ کے حکم، خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈ ا نے عمران خان کا نام لیئے بغیر مزید کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں، ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں، منفی سیاست جو آپ کے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے