آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودیہ اور اماراتی سفیر کی ملاقاتیں

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جی ایچ کیو میں الگ ،الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے اماراتی سفیر کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے