ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، وزیرِ خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی میں 2.6 فیصد اضافے کی توقع ہے اور افراط زر کی شرح 24 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پانچ فیصد سے گروتھ کر رہا ہے، جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہے اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری بھی ضروری ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کے لیے آخری راستہ ہوتا ہے، زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، حکومت نے افراط زر کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے