خواجہ آصف کی عدالتی ریمانڈ میں توسیع 

پنجاب اسمبلی میں قانونی و آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پرویز الہی کے غنڈوں نے قانونی اور آئینی عمل کو سبوتاژ کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ مارے، ان پر بدترین تشدد کیا گیا ہے، پرویز الہی نے گجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے ہیں، اسمبلی کا سیکرٹری پہلے پرویزالہیٰ کا ذاتی ملازم تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جب اپنی شکست یقینی نظر آئی تو ایسا کیا گیا، عمران خان نے ہر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، ہمیں تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ اس ایوان کو واقعہ کی مذمت کرنی چاہیئے، پنجاب اسمبلی میں کارروائی آئین کے مطابق نہیں چل رہی، ہمیں پرتشدد رجحان کو روکنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے