قومی اسمبلی

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا اقدام کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے گزشتہ روز اجتماعی استعفے دئے گئے تھے جبکہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اب اس اقدام کو کالعدم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے دیے گئے استعفوں کو ڈپٹی سپیکر کی جانب سے قبول کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے تمام استعفوں کو دیکھنے کے بعد قوانین کے مطابق کارروائی کرنے کی یقینی دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں سپیکر کو بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دیے گئے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں جو رولز کے خلاف ہیں، سپیکر کو موصول ہونے والے استعفوں کی فرداً فرداً تصدیق بھی نہیں ہوئی ہے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ استعفے میرے سامنے پیش کریں، تاکہ ہم رولز کے مطابق کارروائی کریں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے