قمر زمان کائرہ

شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، قمر زمان کائرہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے، عمران خان کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ پروگرام  کے دوران پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر دہشت گردوں سے تعلق کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، نفرت نہیں، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے