خواجہ آصف

پشاور دھماکے میں پولیس لائنزکے اندر سے سہولت کاری کی گئی، حملہ آور 2 دن سے وہیں تھا، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں پولیس لائنز کے اندر سے سہولت کاری کی گئی۔ خواجہ آصف کے مطابق حملہ آور ایک، دو دن سے وہیں رہ رہا تھا۔ ئی جی نے بتایا کہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار  افراد پولیس لائنز  میں رہتے ہیں، پولیس کا خیال ہےکہ اندرکوئی شخص حملہ آورکے ساتھ رابطے میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، دہشت گرد نے پہلی صف میں خودکو دھماکے سے اڑایا، مساجد میں نمازیوں پر حملے تو بھارت اور فلسطین میں بھی نہیں ہوتے،گزشتہ لہر میں کراچی دہشت گردوں کا بڑا ٹارگٹ تھا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں مذاکرات کی پالیسی شروع ہوئی تھی اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،  سوات کے نہتے لوگوں نے ان دہشت گردوں کو مستردکیا، میری اطلاعات ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ٹول پلازوں پر ان دہشت گردوں نے قبضہ کیا، سرکاری ٹھیکوں میں یہ دہشت گرد حصہ وصول کرتے ہیں، سرکاری ٹھیکوں میں گزشتہ حکومت کے وقت سے یہ کمیشن لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے