مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا انسداد خسرہ اور روبیلا مہم سے متعلق اہم پیغام

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم سے متعلق اہم پیغام جاری کرتے ہوئے بچوں کے والدین کو ویکسینیشن سے متعلق ہدایت کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن ضرور  کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے بچوں کے والدین کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر  وزیر اعلیٰ سندھ  نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کی کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کا شکرگزار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ای پی آئی 12 مختلف موذی امراض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جب کہ سیکریٹری صحت کو ویکسینیٹرز کے جائز مطالبات فوری حل کرنے کا کہا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم ہو رہی ہے، اس موقع پر احتجاج کرنا اور غیر ضروری مطالبہ کرنا ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے