مولانا فضل الرحمن

معیشت کی تباہی اور سی پیک کو روکنا عالمی ایجنڈا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی اور سی پیک کو روکنا عالمی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگہ نے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے، جرگہ میں 9 مئی کے واقعات کو ریاست کے خلاف سازش قرار دیا گیا اور جرگہ مطالبہ کرتا ہے ان واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہماری تاریخی جدوجہد، قربانیاں اور خون سے لکھا ماضی ہے، دوسری طرف وہ سازشیں ہیں جو باہر کی قوتوں نے کی ہیں۔ ہمارے اپنے لوگ بھی اس سازش میں شامل ہوئے اور اس سازش نے ہماری جدوجہد کونقصان پہنچایا، یہ ایک جنگ ہے جو جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ہونے ہیں، انتخابی ماحول میں وحدت کو برقرار رکھنا بڑا کام ہے، سیاستدان ملکی مفاد، آئین اور قانون کو سمجھتے ہیں، ریاستی ادارے سیاسی لوگوں کو ساتھ نہیں ملائیں گے تو فیصلوں کو عوامی تائید نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے