بلاول بھٹو

سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک سیٹ جیت کر دکھا دیا کہ وزیر اعظم اکثریت کھو چکے ہیں، اب تو صدر پاکستان نے بھی مان لیا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں ایک سلیکٹڈ کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے جس نے میڈیا اور عدلیہ پر پابندیاں اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن  نے واضح کر دیا کہ وزیر اعظم اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، صدر پاکستان بھی اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ وزیر اعظم اور اسپیکر کب تک کرسی پر رہیں گے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ گالی دینا، الزام لگانا تو سلیکٹڈ کی روایت ہے مگر اب یہ جتنا بھی رو پیٹ لیں، حقیقت یہی ہے ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی انتخاب جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی، درخواست میں صوبائی وزیرناصر شاہ کی آڈیوٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا اور کہا ہے کہ علی حیدرگیلانی ارکان اسمبلی کورشوت دیتے رہے اور مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ درخواست مں  استدعا کی گئی کہ الیکشن  کمیشن مریم نوازکے خلا ف قانونی کارروائی کرے اور ویڈیواسکنڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے