اسمارٹ فون

ایپل آئی فونز کے لیے گوگل کا تیار کردہ میسجنگ پروٹوکول اپنانے کیلئے تیار

(پاک صحافت) ایپل نے گوگل کے تیار کردہ میسجنگ اسٹینڈرڈ کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئی فونز اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان ٹیکسٹ پیغامات کا تبادلہ زیادہ بہتر ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے کئی برس سے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی جگہ نئے میسجنگ پروٹوکول رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس) کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مگر ایپل کی جانب سے اس نئے میسجنگ پروٹوکول کو اپنانے سے گریز کیا گیا اور آئی میسج پر ہی مکمل توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے باعث اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے آئی فونز میں بھیجے جانے والے ٹیکسٹ پیغامات گرین ببل میں نظر آتے ہیں۔ آر سی ایس ایسا میسجنگ پروٹوکول ہے جو مختلف پلیٹ فارمز میں مختلف فیچرز کو سپورٹ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر صارفین موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ وائی فائی کے ذریعے بھی پیغامات بھیج سکتے ہیں جبکہ وہ زیادہ بڑی ویڈیوز اور فوٹو فائلز بھی ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی طرح گروپ چیٹس اور ریڈ ریسیپٹ جیسے فیچرز بھی آر سی ایس کا حصہ ہیں۔ اب ایپل کی جانب سے آئندہ آر سی ایس پروٹوکول کو اپنی ڈیوائسز کے لیے اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، مگر آئی میسج کو بدستور آئی فونز اور دیگر ایپل ڈیوائسز کے لیے مخصوص رکھا جائے گا۔ ایپل کی جانب سے ایک بیان میں بتایا کہ اگلے سال کے اختتام تک ہم آر سی ایس یونیورسل پروفائل سپورٹ کا اضافہ کریں گے، یہ پروٹوکول جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے اپنایا ہوا ہے، ہمارا ماننا ہے کہ اس سے ہم صارفین کو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس کے مقابلے میں زیادہ بہتر سروس فراہم کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے