مرتضی سولنگی

پاک چین تعلقات کا مستقبل نہایت روشن ہے۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کا مستقبل نہایت روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ سدا بہار رہے ہیں، صدر شی جن پنگ کا ترقی کا نظریہ عالمگیر ترقی پر مبنی ہے، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو کی دنیا قدر کر رہی ہے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے، اس وقت سی پیک کے تحت بہت سے نئے شعبوں میں کام ہو رہا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائننگ، اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، ایگرو بیسڈ انڈسٹری اور ٹور ازم کے شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلتی جا رہی ہیں، پاک چین دوستی صرف نعروں تک محدود نہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل نہایت روشن ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے