رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پشاور میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات کو مکمل کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس کے شرکاء نے خیبرپختونخوامیں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش جبکہ سوات کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے نمائندوں کی عدم شرکت پر شرکاء نے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور انتہا پسندی فروغ پارہی ہے جبکہ صوبائی حکومت وفاق کے خلاف دھرنوں کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہے۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے میں بھرپور مدد دیں گے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت سے بھی امن عامہ کو یقینی بنانے اور وفاق سے تعاون کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے