کارکن

پاک فوج کو بدنام کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو 3 سال قید کی سزا

فیصل آباد (پاک صحافت) پاک فوج کو بدنام کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکندر زمان نامی شہری کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی طرف سے یہ سزا سنائی گئی ہے۔ سکندر زمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی۔ ان کے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد محض 184 ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی طرف سے سکندر زمان کو پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 اور 24 سی کے تحت دائر درخواست پر گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ سکندر زمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی شق 500 اور 505 بھی لگائی گئی تھی۔ عدالت کے فیصلے میں کی گئی نشاندہی کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ سکندر زمان نے گزشتہ سال ہیلی کاپٹر حادثے کے واقعے کے دوران پاک فوج کے خلاف ٹویٹ کیا تھا، جس کا مقصد معاشرے میں افراتفری پھیلانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے