مریم اورنگزیب

حکومت کیجانب سے کورونا ریلیف پیکیج میں کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت رنگ روڈ اسکینڈل کی طرح کورونا ریلیف پیکیج میں بھی بھرپور طریقے سے کرپشن کررہی ہے جس کی وجہ سے آڈٹ رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی اداروں اور بیرونی ممالک کی جانب سے کورونا ریلیف پیکیج کی مد میں پی ٹی آئی حکومت کو ملنے والی رقم میں خرد برد کی گئی ہے جس کا اعتراف خود آڈیٹر جنرل نے کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ادویات کے 500 ارب روپے کھا گئے اب کورونا کا ریلیف پیکیج کھا گئے ہیں۔ عالمی اداروں نے کورونا وبا کے مقابلے اور عوام کی صحت بچانے کے لئے پاکستانی حکومت کو امداد دی تھی۔ معاشی ماہرین 15 کھرب کی رقم کا سوال اٹھا کر حکومت سے رسیدوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سامنے لائی جائے، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہئے، حکومت سے رسیدیں مانگنے پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے