بلاول زرداری شہباز

آصف زرداری اور بلاول بھٹو، وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہوئے، وزیراعظم سے ملاقات میں پی پی رہنما سیاسی صورت حال پر اہم مشاورت کریں گے، ملاقات میں سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کے حکم کے بعد سے پیدا شدہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس سے متعلق فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کرلی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا ایوان عدالتی فیصلے کو مسترد کرتا ہے، ایوان زیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پابند کرتا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کیا جائے۔ قرارداد کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت اس بار بھی ہمارے متاثرینِ سیلاب کا سہارا بنی، میئر پشاور

پشاور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے پشاور کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی پیکیج بھیج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے