نواز شریف

ن لیگ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ بڑی سیاسی جماعت ہے، انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت کی طرف لائیں، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو مثبت سوچ رکھنا ہوگی، مسلم لیگ (ن) اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام سب سمجھ اور دیکھ چکے، کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افراتفری پیدا کرے، بہت جلد مسلم لیگ (ن) کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی، ڈبل سپیڈ کا مطلب ملک کیلئے دن رات کام کرنا ہے، ملک ہے تو ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ پاکستان کے اچھے دن شروع ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں عوام کی مدد سے واپس آکر ملک کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے