حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب کے زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کے زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے حمزہ شہباز نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس 90 شاہراہ قائد اعظم پر منعقد کیا جائے گا جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور ضمنی انتخابات کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اور اہم فیصلہ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے