حافظ حمداللہ

صدر کا ازخود نوٹس بل پر دستخط سے انکار آئین سے انحراف ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ صدر کا ازخود نوٹس بل پر دستخط سے انکار آئین سے انحراف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستند آئین شکن دندان سازی میں تو رہنمائی کرسکتا ہے قانون سازی میں نہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ آپ قاضی فائز عیسی ریفرنس میں بددیانت بھی ثابت ہوچکے ہو، ایوان صدر میں بیٹھ کر پاکستان کی نہیں تم نے عمران کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ جس منصب پر تم فائز ہو اس کا مقام و عزت ہی کھوچکے ہو اب قوم تمہیں کسی صورت کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے