چمن طورخم بارڈر

پاک افغان سرحد ایک ماہ کی بندش کے بعد رفت و آمد کیلئے کھول دی گئی

چمن (پاک صحافت) پاک افغان سرحد گزشتہ ایک ماہ سے رفت و آمد کے لئے بند کی گئی تھی۔ جبکہ اب طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد آج سے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور خان نے کہا ہے کہ چمن، سپن بولدک سرحد کھولنے کے لیے افغان حکام کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے اور طالبان کی جانب سے سرحد آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند کیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دی جائے گی۔

پاکستانی سفیر منصور خان نے کہا کہ سرحد پر عہدیداروں کی ملاقات کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان نے چمن-سپن بولدک سرحد کل سے دوبارہ پیدل آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھول دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین اب پرعزم ہیں کہ سرحد پر آمد و رفت کا معاملہ خوش اسلوبی سے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے