سیکیورٹی فورسز

پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

چمن (پاک صحافت) پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس دوران خود کش جیکٹ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب سوئی کاریز کے جنرل ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن خود کش جیکٹ، 64 مارٹر گولے، راکٹ لانچر کے 10 گولے برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ میں 10 سے 15 کلو دھماکا خیز مواد ہے۔ لیویز حکام کے مطابق دوران آپریشن 270 کلو گرام گولہ بارود، 140 ای آئی ڈی اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے