احسن اقبال

دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے لائی جانے والی حکومت نے ملک تباہ کر دیا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو جعلی اور نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے لائی جانے والی نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تباہی کے بعد اندرا گاندھی طرز کی ایمرجنسی اور نظام کی تبدیلی کے نعرے لگ رہے ہیں ،  اس طرح کی کوئی بھی کوشش ملک کو مزید گہرے اور بڑے بحران میں ڈال دے گی اور مشرف کی ایمرجنسی جیسا حشر ہوگا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ریاست مدینہ پر مضمون لکھنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے۔ اپنی لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی میں ڈوبا شخص اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ریاستِ مدینہ پہ درس نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے