کابل سفارتخانہ

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ آزادانہ اور افغان حکام کے ساتھ مل کر ان اطلاعات کی تصدیق کررہے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد صادق کا مزید کہنا ہے کہ خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے