پٹھان

’برج خلیفہ‘ پر فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی نمائش

کراچی (پاک صحافت) شاہ رخ خان اپنی فلم’پٹھان‘ کے پروموشن کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تو فلم کے ٹریلر کی برج خلیفہ پر نمائش کی گئی۔ جس کے بعد اداکار کے مداحوں کی جانب سے دبئی میں ہونے والے اس پروموشنل ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے دنیا کی بلند ترین عمارت پر اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ایونٹ میں موجود شرکاء کے لیے اپنا مشہور فلمی پوز دیا اور فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس بھی کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد فلم ’پٹھان‘ کے ایک اور پروموشنل ایونٹ میں شاہ رخ خان کو فلم کا مشہور ڈائیلاگ ’پارٹی پٹھان کے گھر میں رکھو گے تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا اور ساتھ میں پٹاخے بھی لائے گا‘ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے