شہباز شریف

جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے۔ شہباز شریف

احمدپور شرقیہ (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا، سب جانتے ہیں، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، وسیب کے لوگ عظیم اور قابل تعریف ہیں۔ میں نے سیلاب کے دوران گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کا حال پوچھا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا احسان نہیں، میرا بطور وزیراعظم فرض تھا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، نوازشریف نے ہر جگہ سڑکیں بنوائیں۔ میں آج جنوبی پنجاب آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے، 2018 میں نوازشریف کی حکومت گئی، 2013 سے 2018 تک نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلی تھا رجب طیب اردوان اسپتال بنوایا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے