جاوید لطیف

جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے جمع، عدالتی عملہ روبکار لے کر جیل روانہ

لاہور(پاک صحافت) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سینئررہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے سیشن کورٹ لاہور میں جمع کرا دیئے گئے ہیں، جس کے بعد عدالتی عملہ روبکار  لے کر جیل روانہ ہو چکا ہے۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہور نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر تھی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کی رہائی کے مچلکے سیشن عدالت میں جمع کرادیے گئے جبکہ عدالتی عملہ روبکار لے کر جیل روانہ ہوگیا۔ اس حوالے سے جاوید لطیف کے وکیل کا  بتانا تھا کہ  سیشن کورٹ نے لیگی رہنما کے روبکار جاری کر دیئے ہیں ، وہ آج جیل سے رہا ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج نے جاوید لطیف کے رہائی کے مچلکوں کی تصدیق کی جس کے بعد روبکار جاری ہوا۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو دو لاکھ کے مچلکے جمع کرائے ہیں۔ یاد رہے کہ رہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے