بلاول بھٹو

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق جوبائیڈن کے بیان پر تشویش ہے۔ وزیر خارجہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق جوبائیڈن کے بیان پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے، امریکا کو اپنے بیان کی وضاحت کا موقع دینا چاہئے، اس بیان پر امریکی سفیر کو طلب کریں گے۔ فیصلہ کیا ہے امریکی سفیر کو طلب کرکے بائیڈن کے بیان پر ڈیمارش کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے عالمی قوانین کے مطابق ہیں، امریکا سے اپنے تحفظات اٹھائیں گے، اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطمئن ہوں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے، یقین رکھتے ہیں بیان سے پاک امریکا تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑے گا، روس اور یوکرین تنازع میں پاکستان کا موقف واضح ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا۔ ہم ملک کے مفاد کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، کامیاب ہو جائیں گے، پاکستان پر دور دور تک پابندیوں کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے