کیپٹن صفدر

کیپٹن صفدر کیجانب سے الیکشن 2025 میں کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن ایک ساتھ 2025 میں کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے، جس کے ساتھ ہو اس کے ساتھ کھڑے رہو، گرم پانی ہے یا ٹھنڈا، جیل ہو، اڈیالہ ہو یا نیب جس کے ساتھ کھڑے ہو کھڑے رہو۔ یہ کیا بات ہوئی جیتو تم عمران کے ٹکٹ پر، تمہیں جہاں اقتدار نظر آئے ادھر آجاو۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کردیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا، ووٹ کو عزت دو کا نظریہ اب نہیں چلے گا ہم نے اسے دفنا دیا ہے، مائنس پرویز رشید جس نے بھی ایکسٹینشن کیلئے ووٹ دیا وہ مجرم ہے۔ یہ کوئی بات ہے آپ لیڈر کے سامنے کھڑے نہ ہوں، سارے لالچی ہوں کہ ٹکٹ مل جائے، چاپلوسیاں کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نہ لیتے تو ملک سری لنکا بن جاتا صوبائی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، ملک کے حالات ایسے نہیں اربوں روپے الیکشن پر لگیں گے، میں کہتا ہوں کہ الیکشن اکٹھے سال 2025 میں کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے