قمر زمان کائرہ

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے مسئلہ کشمیر پر منقعدہ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار چکا ہے۔ کشمیر کے ساتھ ہر پاکستانی کا دل دھڑکتا ہے پاکستان میں حکومت چاہے کوئی بھی ہو لیکن اس کا مسئلہ کشمیر سے لگاؤ ایک جیسا ہوتا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر فورم پر دنیا کو مسئلہ کشمیر سے آغاز کررہے ہیں اور وزیراعظم کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت کو تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان کو اقوام عالم کے ساتھ ملکی سطح پر مسئلہ کشمیر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے