احسن اقبال

پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض عمران خان کے دور میں لیا گیا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض عمران خان کے دور میں لیا گیا ہے اور ان کا قرض ہمارے حصے میں آیا ہے، یکم اپریل کو وزارت خزانہ کہہ چکی تھی کہ آخری سہ ماہی کے ترقیاتی بجٹ کا پیسہ نہیں ہے۔ فوج، اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ ہو، ان سب کو یہ سمجھ لگ جائے گی کہ چار سال کا جو تجربہ ملک کے ساتھ کیا گیا اس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب دنیا میں گیس انتہائی سستی تھی تب پی ٹی آئی نے نہیں خریدی لیکن جب دنیا میں پیٹرول مہنگا ہوا تو یہ سستا کرکے ملک کو خسارے میں جھونک گئے۔ ہم ملک سنبھالنے آئے تھے اور سنبھالا، جب انہوں نے آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑا تو اس وقت سے ملک کے ڈیفالٹ کا داؤ پیج لگنا شروع ہوگیا تھا مگر ہم نے مشکل فیصلے کیے اور ملک کو دوبارہ آئی ایم ایف پروگرام میں شامل کیا اور ڈیفالٹ سے بچایا۔

واضح رہے کہ انہوں یہ بھی کہا کہ دشمن نہیں کہہ رہا کہ ملک دیوالیہ ہوجائیگا لیکن عمران اور پی ٹی آئی نے ایک نفسیاتی جنگ پاکستان کے خلاف شروع کررکھی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دوست ممالک ہمیں جانتے ہیں، ہمیں پاکستان کے اندر سے یہ آوازیں نہیں نکالنا چاہئیں کہ ہم ڈیفالٹ کررہے ہیں، ہم کوئی افریقا کی بنانا ری پبلک نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے