کورونا وائرس

ملک میں کورنا بے قابو، 24 گھنٹوں میں 142 اموات، 4487 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے حملوں میں تیزی آگئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس نے مزید 142 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 17329 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4487 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 4939 تک جا پہنچی ہے تاہم فعال کیسز کی تعداد 87794 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5770 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 99818 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 279272 ہوگئی ہے جب کہ 4605 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 293468 ہے اور 8097 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21803 اور ہلاکتیں 232 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 114661 اور 3156 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16659 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 464 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5272 اور 105 افراد انتقال کرچکے ہیں، جبکہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 73804 ہے اور اب تک 670 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے