وزیراعظم شہبازشریف

کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، وزیراعظم نے عمران خان کو خبردار کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق بات چیت کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں، کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں جبکہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے