بابری مسجد

پاکستان کی بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کا انتہا پسند مجرموں کو بری کرنا قابل مذمت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت کرتے ہیں، 6 جنوری 1992 کو انتہا پسند ہندوؤں نے صدیوں پرانی بابری مسجد کو شہید کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی اعلی عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کرتے ہوئے وہاں مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی تھی، بھارتی سپریم کورٹ کا انتہا پسند مجرموں کو بری کرنا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کا کہ 31 سالوں سے آج رام مندر کی تعمیر کی تقریب بھارت میں ابھرتی انتہا پسندی کا شاخسانہ ہے۔ یہ سیاسی، معاشی و سماجی طور پر مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے