راکھی ساونت

مجھے اور میری فیملی کو کورونا نہیں ہوسکتا، راکھی ساونت

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کی فیملی کو کورونا نہیں ہوسکتا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو بالکل کورونا نہیں ہو سکتا، میرے حصے کی ویکسین کسی اور کو لگا دی جائے، میں بس یہ ہی کہہ سکتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا ہے اور اپنی تمام بری عادتیں چھوڑ دی ہیں بس صرف غصہ ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ انٹرویو کے دوران اداکارہ راکھی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بہت دل دکھتا ہے جب کسی مریض کی لاش کو بے دردی سے جلتے ہوئے دیکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے اداکارہ  کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل میں کہا کہ اچھا ہوا کنگنا کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا کیونکہ کسی بھی صورتحال میں ملک میں بھائی بھائی کو لڑوانا نہیں چاہیے۔ دوسری جانب راکھی ساونت نے نکی تمبولی کے بھائی کی موت پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے