رانا ثناء اللہ

نواز شریف کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کریں گے، رانا ثناء اللہ

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی اور اکثریت حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ تو طے ہے الیکشن میں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان واپس جائیں گی۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ووٹ اور سپورٹ نواز شریف کی ہے، ان کی واپسی ضروری ہے، نوازشریف کا بھی دل یہی ہے کہ جلد وطن واپس جائیں۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں کے کالے کرتوت سامنے آرہے ہیں۔ کیسز کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اگر گرفتاری بنتی ہے تو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے