شیری رحمان

پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا، موجودہ افراتفری میں یہ اچھی خبر ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر رائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا، موجودہ افراتفری میں یہ اچھی خبر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اہم پیشرفت سے برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن نے جاری بیان میں کہا کہ اس تجارتی اور سفارتی کامیابی کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل تھا، پاکستان کی معیشت، برآمد کنندگان اور تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن ہم وراثت میں ملی تباہ شدہ معیشت کودرست سمت میں لانےمیں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے مزید  کہا کہ دوسری طرف ایک لاڈلے نے ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلایا ہوا ہے، اس نے تاثر پیدا کیا کہ سب سے بڑا مسئلہ معیشت نہیں اس کی ذاتی سیاست ہے یہ مسلسل کوشش کر رہاہے کہ معاشی عدم استحکام قائم رہے لیکن ہم ان کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے