سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع کوٹ اعظم میں آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے