بلاول بھٹو

پاکستان کو حقیقی جمہوری، فلاحی ریاست بنانے کا فارمولہ پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقیقی صورت میں جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کا فارمولہ اور نظریہ صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جہد مسلسل اور بے مثل قربانیوں کے بعد اب جمہوریت کا مطلب پیپلزپارٹی ہے۔ پارٹی منشور اور لائحہ عمل ہی پاکستانی عوام کو حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کا اکلوتا حل ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک تحریک ہے جس کی اساس قائد عوام کا نظریہ، شہید بینظر کا فلسفہ اور کئی نسلوں کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔ پی پی پی نے مشکل حالات کا مقابلہ کر کے بھی ملک و قوم کو قیمتی سٹریٹجک تحائف دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے