واٹس ایپ کی جانب سے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں چند نئے اضافے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ایک نیا وال پیپر فیچر ہے، اس فیچر کے تحت صارف ہر چیٹ کے بیک گراؤنڈ میں مختلف تصاویر کا استعمال کرسکے گا۔
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ لگ بھگ ہر ایک ہی واٹس ایپ پر کچھ لوگوں سے زیادہ رابطے میں رہتا ہے اور دیگر سے بات چیت بہت کم ہوتی ہے۔
تو اب جن لوگوں سے زیادہ بات چیت ہوتی ہے تو ان کی چیٹ ونڈو کو دیگر سے مختلف کرنے کے لیے کاسٹیوم وال پیپر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس طرح یہ ایک کارآمد ٹول بھی ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ میسج کسی غلط فرد کو نہ بھیج دیا جائے (بھیجنے کے بعد پریشان میں ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے جس کا علم دوسرے فرد کو بھی ہوجاتا ہے)۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ میں ڈیفالٹ ڈوڈل وال پیپر کی رنگت بدلنے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ نئے وال پیپرز کا کلیکشن بھی اب کیا جاسکے گا جن کو برائٹ اور ڈارک المبز کی حیثیت میں الگ کیا جائے گا۔
صارف مختلف وال پیپرز کو اپنے فون کے لائٹ اور ڈارک موڈ کی شکل دے سکے گا، یعنی جب فون کی اسکرین کا وال پیپر تبدیل ہوگا تو وال پیپر کا بھی خودکار پر تبدیل ہوجائے گا۔
وال پیپرز سے ہٹ کر اب واٹس ایپ میں ٹیکسٹ یا ایموجی کی مدد سے بھی اسٹیکرز کو تلاش کیا جاسکے گا، اسی طرح ایپ میں ٹوگیدر ایٹ ہوم پیک کو بھی انیمیشن سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے آج سے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ فیچرز سب کو دستیاب ہوں گے۔