کورونا کیسز

عالمی وبا کورونا سے مزید 69 اموات، 3909 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی وبا کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس سے مزید 69 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 441  تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3443 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 33 ہزار 373 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93504 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے